Important urdu mcqs for PPSC test preparation

چند ادبی معلومات

  1. خواجہ حسن نظامی کا اصل نام سید محمد علی تھا ان کو ” حسن نظامی ” کا عرف علامہ اقبال نے دیا تھا
  2. اردو کی پہلی ناول نگار خاتون رشیدۃ النساء معروف نقاد امداد امام اثر کی بہن تھی
  3. محمد دین فوق کو کشمیر کا حالی کہا جاتا ہے
  4. ناممکن کی جستجو، حمید نسیم کی خود نوشت ہے
  5. میر سوز نے سن 1798ء میں وفات پائ
  6. ادبی رسالہ ” عصری ادب ” ڈاکٹر محمد حسن نے جاری کیا
  7. دستہ گل ، شبلی نعمانی کا فارسی دیوان ہے
  8. علامہ اقبال کی مشہور نظم ” دل ” کا ابتدائ عنوان ” فریاد امت ” تھا. یہ نظم سب سے پہلے اخبار وطن لاہور 6 مارچ ، 20 مارچ اور 27 مارچ 1903ء میں شائع ہوئ تھی. اخبار وطن میں اس نظم کا عنوان ” ابر گہر بار ” تھا. موجودہ نظم ” دل ” اس ترمیم شدہ نظم کا تیسرا بند ہے. منسوخ شدہ بند کلیات اقبال از مولوی عبد الرحمن حیدر آباد دکن صفحہ 69 پر پاۓ جاتے ہیں.
  9. جوش ملیح آبادی کو پاکستان منتقل ہونے کی دعوت ابو طالب نقوی دی تھی
    10.اردو شاعری میں ” ماہتاب سخن ” مہندر پرتاب چاند کو کہا جاتا ہے
  10. ادبی رسالہ ” شاعر ” سیماب اکبر آبادی نے جاری کیا
  11. اشفاق احمد ڈرامہ نگار ہونے کے علاوہ شاعر بھی تھے. ” گھٹیا وٹیا ” ان کا پنجابی شعری مجموعہ ہے
  12. روزنامہ امروز کے پہلے مدیر چراغ حسن حسرت تھے
  13. مولانا حالی نے ” قصیدۂ ناتمام ” سر سید احمد خان کی شان میں 1874ء میں لکھا جس کی ابتداء اس شعر سے ہوتی ہے

پنہاں نہیں ہے یارو سب پر کھلا ہوا
جو حال آج اپنا اور اپنی قوم کا ہے

  1. جزئیات نگاری سے مراد ہے کسی بھی وقوع پزیر ہونے والے کام کے ایک ایک حصے اور ٹکڑے کو وضاحت و صراحت سے کھول کر قاری کے سامنے بیان کرنا.
  2. رد تشکیل کی ابتداء 1966ء میں ہوئ
  3. غزل کو اردو شاعری کا چہرہ کہا جاتا ہے
  4. رابندر ناتھ ٹیگور کو ان کی طویل نظم ” گیتانجلی ” پر 1913ء میں ادب کا نوبل انعام دیا گیا
  5. ڈاکٹر وزیر آغا کا تعلق فارسی بولنے والے ایرانی النسل قزلباش خاندان سے تھا. ڈاکٹر وزیر آغا کے والد کو برطانوی حکمرانوں کی طرف سے 750 ایکڑ پر مشتمل ایک جاگیر عطا کی گئ یہ جاگیر ضلع سرگودھا میں وزیر کوٹ قصبہ میں اب بھی ان کے ورثا کی تحویل میں ہے اور یہاں کھیتی باڑی کی جاتی ہے
  6. سر سید احمد خان کی نماز جنازہ عبد اللہ انصاری نے پڑھائ تھی
  7. صنائع بدائع کا تصور لان جائنس نے پیش کیا
  8. امیر مینائ شاعری کی اصلاح مظفر علی اسیر سے لیتے تھے
  9. اکثر قصیدے اپنے حرف ردیف سے مشہور ہوتے ہیں مثلا حرف آخر بیت قصیدہ کا کاف ہوگا تو کافیہ کہیں گے اور لام ہوگا تو لامیہ.
  10. خاکہ نویسی ، سوانح عمری کی شاخ ہے
  11. ” میں اور میں ” اور ” اک ذرا شام سے پہلے ” غلام جیلانی اصغر کے شعری مجموعے ہیں
  12. جہان دانش کی ضخامت 1646 صفحات ہے
  13. اختر حسین راۓ پوری نے ہندی میں مضمون نگاری مظفر حسین شمیم کے کہنے شروع کی
  14. ناصر کاظمی کی ڈائری کا نام ” چند پریشان کاغذ ” ہے
  15. اردو زبان ترکوں کا ورثہ ہے
  16. جواب دو، مشتاق شباب کا ڈرامہ ہے
  17. شاہ حاتم شروع میں ” رمزی ” تخلص کرتے تھے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *